بلوچستان میں رواں سال کا ایک اور پولیو کیس رپورٹ تعداد 13 ہوگئی
کوئٹہ میں 24 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد صوبے میں رپورٹ ہوئے پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان سے ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جس کی محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال کوئٹہ سے پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال بلوچستان میں سامنے آئے کیسز کی تعداد 13 ہوگئی۔