- آئینی پیکیج، پیپلز پارٹی کی ق لیگ اوراے این پی سے مشاورت
- شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، سیکیورٹی لائحہ عمل کی منظوری
- گورنر اسٹیٹ بینک کا محفوظ بینکنگ کے تسلسل پر اظہار تحفظات
- وفاق اور صوبوں میں کرپشن کیخلاف تعاون کے معاہدے پر دستخط
- ایران کے اسرائیل پرحملے، تیل کی عالمی قیمتیں بڑھ گئیں
- آئینی ترامیم سے زیادہ بڑا چیلنج شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس ہے، محمدعلی درانی
- نواز شریف کے دل کا حال میں اور آپ نہیں جانتے، محمد زبیر
- بجلی سستی کریں ورنہ تحریک برپا ہو گی، حافظ نعیم
- سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر18ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل
- ایف بی آر تنظیم نو،ممبرزآئی ٹی و ڈیجیٹل اقدامات کے عہدے ضم
- حکومت کا کمرشل بینک سے مہنگا قرض نہ لینے کا فیصلہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک گورنر ہاؤس کراچی میں آج لیکچر دیں گے
- حماس نے تل ابیب میں 7 صیہونیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق
- آئی سی سی: سری لنکن اسپنر پر ایک سال کی پابندی عائد
- سی آئی اے کی چین، ایران، شمالی کوریا میں مخبروں کی آن لائن بھرتی کی مہم شروع
- سری لنکا سے شکست پر ٹم ساؤتھی نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کپتانی سے مستعفی
- وفاقی جامعہ اردو، اساتذہ و ملازمین کے احتجاج کا دائرہ وسیع
- ڈیرہ مراد جمالی جیل کے قریب قیدیوں کی وین پر فائرنگ سے 1 جاں بحق، 5 زخمی
- بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا
عائشہ جہانزیب کیس میں ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
لاہور: معروف اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کیس میں یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل نے اپنے یوٹیوب چینل پر عائشہ جہانزیب سے متعلق انتہائی نامناسب گفتگو کی تھی جس کے بعد اینکر پرسن نے سائبر کرائم کے تحت یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔
عائشہ جہانزیب کے مقدمے پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی سائبر کرائم ونگ نے عمر عادل کو گرفتار کرلیا تھا۔
ڈاکٹر عمر عادل نے عدالت میں اپنی درخواست ضمانت جمع کروائی تھی جس پر آج ضلع کچہری لاہور میں سماعت ہوئی۔
اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کی جانب سے زین قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ عائشہ جہانزیب بھی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
مزید پڑھیں: عمر عادل خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے ایک اور مقدمے میں گرفتار
وکیل مدعی عائشہ جہانزیب نے استدعا کی کہ عائشہ جہانزیب ملزم عمر عادل کو جانتی تک نہیں، ملزم کی تمام گفتگو ریکارڈ کا حصہ ہے، ملزم کی ضمانت خارج کی جائے۔
دوسری جانب وکیل عمر عادل نے استدعا کی کہ عمر عادل پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں، عمر عادل پر اسی نوعیت کے پہلے بھی دو مقدمے درج ہوئے جن میں ضمانتیں ہوچکی ہیں۔
عمر عادل کے وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں پیغام دیا گیا ہے کہ ایک مقدمے سے ضمانت ہوگی تو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیں گے، عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم جاری کرے۔
مدعی اور ملزم کے وکیل کی استدعا سُننے کے بعد عدالت نے ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔