بھارت کیلئے فائنل میں گول کرنیوالا بارڈر پر پانی کی بوتلیں بیچتا تھا

ایشین چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں گول اسکور کرنے والے کے والد نے بیٹے کی کامیابی کی داستان سنادی


ویب ڈیسک September 19, 2024
ایشین چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں گول اسکور کرنے والے کے والد نے بیٹے کی کامیابی کی داستان سنادی (فوٹو: فائل)

ایشین چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ریکارڈ پانچویں بار فاتح بنوانے والے جوگراج سنگھ اٹاری-واہگہ بارڈر پر سیاحوں کو پانی کی بوتلیں بیچا کرتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین چیمپئینز ٹرافی میں چین کے خلاف 51ویں منٹ میں گول اسکور کرکے بھارت کو ٹائٹل جتوانے والے 27 سالہ جوگراج سنگھ اٹاری-واہگہ بارڈر پر سیاحوں کو پانی بوتلیں بیچ کر گزر بسر کیا کرتے تھے۔

جوگراج کے والد سکھجیت سنگھ نے بتایا کہ تقریباً 30 سالوں بارڈر پر بوتلیں بیچیں اور پھر بیٹا بھی خاندان کی کفالت کیلئے یہی کام کرنے لگا۔

مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بہت محنتی ہے، اس کے کارنامے نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے، وہ بارڈر پر سیاحوں کیلئے بھارتی جھنڈے اور بوتلیں بیچا کرتا تھا ! اور دیکھو آج کیا کر دکھایا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت پانچویں مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئن بن گیا

جوگراج نے سال 2009 میں کھڈور صاحب میں بابا اتم سنگھ نیشنل ہاکی اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی اور اگلے چار سالوں میں، اس نے نہرو کپ مقابلوں میں حصہ لیا۔

ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2021-22 کے دوران انہوں نے پہلی بار بھارت کی جرسی پہنی اور ڈیبیو کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں