کراچی راہ چلتی خاتون سے لوٹ مار کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

شریف آباد میں خاتون سے لوٹ مار کرنے والا ملزم گلشن اقبال میں شہری کو لوٹ رہا تھا


ویب ڈیسک September 19, 2024
فوٹو- فائل

شریف آباد میں راہ چلتی تنہا خاتون سے لوٹ مار کرنے والا ملزم گلشن اقبال میں شہری سے لوٹ مار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی وسیم باغ کے قریب شہری سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرنے والے ملزم سلمان جاوید ولد مشتاق جاوید کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ گرفتار ملزم نے 10 ستمبر کو شریف آباد تھانے کی حدود میں ایک راہ چلتی تنہا خاتون سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردات کی تھی جبکہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی تھی۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |