دیپک تجوری کی فلم پروڈیوسر کے خلاف قانونی کارروائی 175 کروڑ فراڈ کا الزام

وکرم کھکھر نے فلمی پروجیکٹ کے نام پر پیسے وصول کیے لیکن فلم کی تکمیل میں کوئی پیش رفت نہیں کی، اداکار

فوٹو : فائل

بالی وڈ کے مشہور اداکار دیپک تجوری نے فلم پروڈیوسر وکرم کھکھر کے خلاف 1.75 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

اداکار نے ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے اور الزام لگایا ہے کہ وکرم کھکھر نے ان سے فلم پروجیکٹ کے نام پر پیسے وصول کیے لیکن فلم کی تکمیل میں کوئی پیش رفت نہیں کی۔

دیپک تجوری نے 3 مارچ 2020 کو اپنے بینک اکاؤنٹ سے وکرم کھکھر کی کمپنی 'تھوٹ بنچرز' کو 1.75 کروڑ روپے منتقل کیے۔


دوسری جانب پروڈیوسر نے دعویٰ کیا کہ فلم کا لندن شیڈول کووڈ19 کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔

دیپک تجوری کی وکرم کھکھر سے ملاقات 2019 میں ہوئی تھی جب وہ اپنے فلمی پروجیکٹ 'ٹپسی' پر کام کر رہے تھے جو تعطل کا شکار تھا۔

وکرم کھکھر نے دعویٰ کیا کہ وہ لندن میں اپنے روابط کی مدد سے فلم کو مکمل کروا سکتے ہیں اور اس کے لیے تقریباً 1.5 کروڑ روپے کا خرچ ہوگا۔
Load Next Story