سعودی عرب سے کراچی آنے والے ایک اور مسافر میں منکی پاکس کی علامات

مسافر کو اسپتال منتقل کیا گیا، تعلق ایبٹ آباد سے ہے، ذرائع


Staff Reporter September 19, 2024
(فوٹو: فائل)

سعودی عرب سے کراچی آنے والی پرواز کے ایک اورمسافرکومنکی پاکس کی علامات کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کوجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرجدہ سے آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز کے 26 سالہ مسافرمیں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں۔

مذکورہ علامات کی تشخیص اسکریننگ کے دوران ہوئی، سفری دستاویزات کی جانچ کے بعد مذکورہ مسافر کو اسپتال منتقل کیا گیا، مسافرکا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی جناح ٹرمینل پر یکے بعد دیگرے 3 مسافروں کو منکی پاکس کی علامات کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن کے ٹیسٹ منفی آنے پرانہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |