چین میں جاپان کے اسکول میں چاقو بردار ملزم کا حملہ طالبعلم ہلاک

چین میں چاقو حملے میں ہلاک ہونے والے 10 سالہ بچے والد جاپانی اور ماں چینی ہیں


ویب ڈیسک September 19, 2024
چین میں چاقو حملے میں ہلاک ہونے والے 10 سالہ بچے والد جاپانی اور ماں چینی ہیں

چین میں واقع ایک جاپانی اسکول کے قریب چاقو حملے میں 10 سال کا بچہ ہلاک ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے دارالحکومت میں جاپانی اسکول کے قریب ایک بچے کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔

10 سالہ طالب علم کو اسپتال لے جایا گیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

بچے کے والد جاپانی جب کہ ماں چینی نژاد ہیں۔ تاحال حملہ آور کا مقتول کے خاندان کے ساتھ کوئی تعلق سامنے نہیں آیا۔

پولیس نے بچے کو چاقو کا حملہ کرکے قتل کرنے والے 44 سالہ ملزم کو موقع سے ہی گرفتار کرکے آلۂ قتل قبضے میں لے لیا۔

واقعے کے بعد جاپان کی وزارت خارجہ نے چینی ہم منصبوں سے رابطہ کیا اور حملے سے متعلق معلومات لیں۔

جاپانی وزارت خارجہ نے غمزدہ خاندان سے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تفتیشی عمل جاری ہے۔ قتل کے محرک کا تعین نہیں ہوسکا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں