لاہور ہائیکورٹ تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق درخواستوں پر فل بینچ تشکیل
جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق درخواستوں پر فل بینچ تشکیل دے دیا۔
جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ کل (جمعہ کو) درخواستوں پر سماعت کرے گا، فل بینچ میں جسٹس طارق ندیم اور جسٹس علی ضیا باجوہ بھی شامل ہوں گے۔
جسٹس فارق حیدر نے چیف جسٹس کو فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی، عالیہ حمزہ نے جلسہ کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا جبکہ ایڈووکیٹ ندیم سرور نے تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔