
خیبر پختونخوا کی حکومت صوبے کے تعلیمی نظام کو پرائیویٹائز کرنے کی طرف گامزن ہے، اس ضمن میں محکمہ تعلیم نے مختلف اضلاع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 8 پرائمری اسکولز قائم کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔
یہ 8 پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ والے پرائمری اسکول پشاور، دیر اپر، لکی مروت، ڈی آئ خان، ایبٹ آباد اور ہری پور میں تعمیر کییے گئے ہیں، جن کا انتظام و انصرام چلانے کے لیے خواہش مند اداروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔