خیبر پختونخواحکومت صوبے کے تعلیمی نظام کو پرائیویٹائز کرنے کی راہ پر گامزن

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 8 پرائمری اسکول قائم، انتظام و انصرام چلانے کیلیے اداروں سے درخواستیں طلب


ویب ڈیسک September 19, 2024
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 8 پرائمری اسکول قائم کردیے گئے، اسکولوں کا انتظام و انصرام چلانے کیلیے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔

خیبر پختونخوا کی حکومت صوبے کے تعلیمی نظام کو پرائیویٹائز کرنے کی طرف گامزن ہے، اس ضمن میں محکمہ تعلیم نے مختلف اضلاع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 8 پرائمری اسکولز قائم کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔

یہ 8 پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ والے پرائمری اسکول پشاور، دیر اپر، لکی مروت، ڈی آئ خان، ایبٹ آباد اور ہری پور میں تعمیر کییے گئے ہیں، جن کا انتظام و انصرام چلانے کے لیے خواہش مند اداروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں