خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری اسکولوں کو پرائیوٹائز کرنے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں پشاور، ڈی آئی خان، ہری پور سمیت دیگر اسکولوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا

(فوٹو: فائل)

خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے کے تعلیمی نظام کو پرائیویٹائز کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم نے مختلف اضلاع پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 8 پرائمری اسکولز قائم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ جس کے تحت پرائمری اسکول پشاور، اپر دیر، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد اور ہری پور مین پبلک پارٹنر شپ کے تحت اسکول قائم کیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے اس ضمن میں باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
Load Next Story