وزیر اعلیٰ کا لاہور جلسے کے حوالے سے پیغام قیادت خود کرنے کا اعلان

پورے پاکستان نے جلسہ کے لیے نکلنا ہے، خیبرپختونخوا سے لاہور جانے والے قافلوں کی قیادت میں خود کروں گا، ویڈیو پیغام


ویب ڈیسک September 19, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پختونخوا سے نکلنے والے قافلوں کی قیادت میں خود کروں گا اور ہم حقیقی آزادی کیلیے عمران خان کے ساتھ رہیں گے۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے 21 ستمبر کو لاہور جلسے کے حوالے سے عوام اور کارکنان کیلیے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا، جو ایکسپریس نیوز کو بھی موصول ہوگیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 21 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں جلسہ کا مقصد حقیقی آزادی ہے ، ہمارے آباﺅ واجداد نے جانی ومالی قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا ، آج وقت آگیا ہے کہ ہم مافیاز ، ان کرپٹ لوگوں اوران مینڈیٹ چوروں سے اپنی حقیقی آزادی لیں۔

مزید پڑھیں: لاہور کا جلسہ آر یا پار ہوگا روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان

اُن کا کہنا تھا کہ 'عمران خان نے کہا کہ گھبرانا نہیں ، ہم ان مینڈیٹ چور حکمرانوں سے کہتے ہیں کہ انھوں نے گھبرانا نہیں ، پورے پاکستان نے جلسہ کے لیے نکلنا ہے، خیبرپختونخوا سے لاہور جانے والے قافلوں کی قیادت میں خود کروں گا'۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فیصلہ کریں کہ ہم نے آزادی لینی ہے یا ان چوروں ، لٹیروں اور مینڈیٹ چوروں کے حوالے اپنے بچے کرکے انھیں غلام بنانا ہے ، ہم آزاد تھے اور آزاد رہیں گے اور اپنی آزادی کے لیے عمران خان کے ساتھ رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 21 ستمبر کے جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل دیاجائے گا، ہمیں سب سے پہلہے عمران خان کو رہا اور پھر پاکستان کو اس مافیا سے آزاد کروانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں