ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات پر اروشی روٹیلا کا وضاحتی بیان آگیا

سچائی پر توجہ دینے اور شفافیت کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک September 19, 2024
فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں پھیلنے والی میمز اور افواہیں بے بنیاد ہیں اور ان کی توجہ صرف اپنے کیریئر پر ہے۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ افواہوں سے نمٹنا مشکل ہوتا ہے مگر وہ ہمیشہ ایمانداری اور وضاحت کے ساتھ جواب دینے کی کوشش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سچائی پر توجہ دینے اور شفافیت کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔

اروشی روٹیلا نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں صرف کیریئر اور اہداف پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں اور سپورٹ کرنے والے لوگوں کے درمیان رہنا ان کے لیے حوصلہ افزا ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں