ایس ایس پی ڈاکٹرانوش مسعود کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ
ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کریں گی، نوٹیفکیشن جاری
حکومت پنجاب نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن چند ہی گھنٹوں کے بعد واپس لے لیا۔
چیف سیکریٹری پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کے تبادلے کے احکامات منسوخ \ واپس لے لیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کریں گی۔