پاکستانی اداکارہ اُکاشہ گل اشرف کی کنگنا رناوت کی نقل پر سوشل میڈیا پر دھوم

ان کی مزاحیہ نقلیں نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے حد مقبول ہو رہی ہیں


ویب ڈیسک September 19, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار اُکاشہ گل اشرف نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نقل کر کے دھوم مچا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی مزاحیہ نقلیں نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے حد مقبول ہو رہی ہیں۔

اُکاشہ کی کنگنا رناوت کی مزاحیہ اور جاندار نقل کرنے کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر تیزی سے پھیل رہی ہیں، جہاں دونوں ممالک کے ناظرین ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

کنگنا رناوت جو اپنی منہ پھٹ شخصیت کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں ان کی طرف سے ان مزاحیہ ویڈیوز پر ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |