پاکستان کی لبنان میں اسرائیلی سائبر حملوں کی مذمت حالیہ مہم جوئی امن کیلیے خطرہ قرار

لبنان کی خود مختاری اور سلامتی کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اسرائیل سے جواب طلبی ہونی چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک September 19, 2024
فوٹو فائل

پاکستان نے لبنان میں مبینہ طور پر اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دنیا کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان لبنان میں ہونے والے اسرائیلی سائبر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیل کی حالیہ مہم جوئی علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ لبنان کی خود مختاری اور سلامتی کی مکمل حمایت کرتے ہیں، عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل سے جواب طلبی ہونی چاہیے۔

اُدھر پاکستان نے قومی ترانے کی بےحرمتی پر افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترانے اور قومی پرچم کا احترام ضروری ہے، معاملہ افغان انتظامیہ کے سامنے اٹھایا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی مودی سے ملاقات کے امکان کو بھی رد کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔