آئینی ترامیم فوج ریاست کا اہم ستون چاہتے ہیں کوئی نقصان نہ پہنچائے عارف علوی


(فوٹو : فائل)
جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں جے آئی امیر حافظ نعیم سے سابق صدر عارف علوی نے ملاقات کی اور آئینی ترامیم کے بل کو آئین کی تدفین کا بل قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم دراصل آئین کی تدفین ہے اگر یہ منظور ہوجاتا تو ملک میں مارشل لا لگ جاتا، اس طرح کی ترمیم سے فوج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ہم سمجھتے ہیں کہ فوج ریاست کا اہم ستون ہے اور خواہش ہے کہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچائے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چھبیس ویں آئینی ترمیم کے عمل کو کسی صورت قبول نہیں کرتے اور اسے مسترد کرتے ہیں۔