2024

رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ’منشیات فروش‘ کو عدالت نے شک کا فائدہ دے کر بری کردیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل نے رینجرز کے ہاتھوں منشیات رکھنے کے الزام کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا


کورٹ رپورٹر September 19, 2024
(فوٹو : فائل)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل نے رینجرز کے ہاتھوں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل نے رینجرز کے ہاتھوں منشیات رکھنے کے الزام کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم غلام عباس عباس سومرو کو شک کا فائدہ پر باعزت بری کردیا۔

ملزم غلام عباس سومرو کی پیروی لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ نے کی۔ ملزم کیخلاف نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں