لبنان پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی، قابل مذمت ہے، اسپین

ویب ڈیسک  جمعرات 19 ستمبر 2024
اسپین نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا—فوٹو: رائٹرز

اسپین نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا—فوٹو: رائٹرز

 میڈرڈ: اسپین کی وزارت خارجہ نے لبنان میں ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے حزب اللہ کے اراکین کو نشانہ بنانے جیسے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ لبنان میں ڈیوائسز کے ذریعے حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور یہ حملے خطے کے امن کے لیے بھی خطرناک ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، مزید بدترین کشیدگی اور غیرمتوقع نتائج کے ساتھ کھلی جنگ کے خطرات سے بچنا ضروری ہے۔

اسپین نے لبنان پر کیمیونیکیشن ڈیوائسز کے ذریعے حملوں کی مذمت ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز کے ساتھ میڈرڈ میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی ملاقات کے چند گھنٹوں بعد کی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔