2024

لاہور پولیس نے صنم جاوید کے والد کو گرفتار کرلیا

لاہور میں 21 ستمبر کو پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل کریک ڈاؤن تیز


سید مشرف شاہ September 19, 2024
فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، صنم جاوید کے والد کو پولیس نے گرفتارکر لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل کریک ڈاون تیز کردیا ہے اور جمعرات کی شب پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن صنم جاوید کے والد کو پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وحدت کالونی پولیس کی بھاری نفری نے صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کو انکے گھر سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں