2024

سلمان خان کے سیکیورٹی قافلے میں گھسنے کی کوشش 21 سالہ نوجوان گرفتار

اداکار کے والد سلیم خان کو دھمکی دینے والے دو افراد کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا


ویب ڈیسک September 19, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

باندرا پولیس نے 21 سالہ نوجوان اُجیر فیض محی الدین کو سلمان خان کے سیکیورٹی قافلے کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان نے متعدد وارننگ ملنے کے باوجود تیز رفتار موٹرسائیکل پر خان کے قافلے کا تعاقب کیا۔

نوجوان نے سلمان خان کی گاڑی تک پہنچنے کی کوشش کی جس پر اسے گرفتار کر کے باندرا پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

نوجوان پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکی دینے والے دو افراد کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا جنہوں نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کا نام لے کر ان کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں