2024

اسرائیل نے سرخ لکیر پار کرکے اعلان جنگ کردیا سربراہ حزب اللہ

غزہ میں جنگ بندی ہونے تک اسرائیل پر حملے جاری رکھیں گے، حسن نصر اللہ


ویب ڈیسک September 19, 2024
فوٹو: ای پی اے

سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے سرخ لکیر کو پار کرکے جنگ کا اعلان کر دیا۔

لبنان میں پیجرز حملوں کی لہر کے بعد بذریعہ ویڈیو لنک پہلا عوامی خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ نے کہا کہ دشمن نے ان حملوں کے ذریعے تمام حدوں، اصولوں اور سرخ لکیروں کو پار کرکے جنگ کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے پیجرز دھماکوں کو قتل عام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایک منٹ میں 4 ہزار سے زائد افراد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، ان دھماکوں میں کم از کم 37 افراد شہید اور تین ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم نے ان دھماکوں کی تحقیقات کررہے ہیں، ان حملوں سے ہمیں شدید دھچکا پہنچا لیکن حزب اللہ کی مواصلاتی رابطوں کی صلاحیت برقرار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوتی اسرائیل پر حملے جاری رکھیں گے، شمالی اسرائیل کے رہائشی جو تشدد کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں انہیں واپس نہیں آنے دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں