ٹرین میں ’بغیر ٹکٹ‘ گلہریاں سوار ہونے پر ریلوے کا حیران کن اقدام

اسٹاف نے گلہریوں کو اتارنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ٹرین چھوڑنے سے انکار کر دیا، ریلوے


ویب ڈیسک September 20, 2024

لندن کے علاقے گیٹوِک میں دو گلہریوں نے ٹرین میں گُھس کر سفر معطل کرادیا۔

ریلوے کے مطابق گلہریوں نے گریٹ ویسٹرن ریلوے (جی ڈبلیو آر) پر صبح 8 بج کر 54 منٹ کی رِیڈنگ سے گیٹوک جانے والی ٹرین پر چھلانگ لگائی اور مسافروں کو دوسرے ڈبے میں جانے پر مجبور کر دیا۔

اس متعلق مسافروں نے ملازمین کو بتایا، جنہوں نے ریڈ ہل کے مقام پر گلہریوں کو بسکٹ کی لالچ دے کر ٹرین سے نکالنے کی کوشش کی، بعد ازاں جھاڑوں سے کی جانے والی کوشش بھی بے سود ثابت ہوئی۔جس کے بعد منتظمین نے سفر مکمل طور پر منسوخ کر دیا۔

جی ڈبلیو آر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اس بات کی تصدیق کر سکتی ہے کہ رِیڈنگ سے گیٹوِک جانے والی صبح 8:54 کی ٹرین کو ریڈ ہل کے مقام پر دو گلہریوں کے بغیر ٹکٹ چڑھ جانے کی وجہ سے منقطع کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاف نے ان گلہریوں کو ریڈ ہل پر اتارنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ٹرین چھوڑنے سے انکار کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔