حسن نصراللہ کی تقریر کے دوران اسرائیلی طیاروں کی بیروت میں گھن گرج

طیاروں کی زوردار آوازوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا


ویب ڈیسک September 20, 2024
فوٹو: عرب میڈیا

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی تقریر کے دوران اسرائیلی طیارے لبنان میں گھس گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیسے ہی حسن نصراللہ کی تقریر ٹیلی ویژن پر نشر ہونا شروع ہوئی تو اسرائیلی جیٹ طیاروں نے دارالحکومت بیروت پر نچلی پروازیں شروع کردیں۔ طیاروں کی زوردار گھن گرج سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسرائیلی جنگی طیاروں کی گھن گرج نے پورے شہر کی کھڑکیوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ شہری جہازوں کی پرواز کی جھلک دیکھنے کے لیے اپنی بالکونیوں پر آگئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے سرخ لکیر پار کرکے اعلان جنگ کردیا، سربراہ حزب اللہ

سوشل میڈیا پر لبنانی شہریوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے فضا میں ڈرون بھی دیکھے۔ یہ بنیادی طور پر لبنانی شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ہے تاکہ انہیں بے چین اور خوفزدہ کیا جا سکے۔

بیروت سے باہر بھی اسرائیلی جیٹ طیاروں کے ذریعے شور کرکے شہریوں کو خوفزدہ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |