ملک کو کوئی نقصان ہوا تو پھر سب لکیر پیٹیں گے چوہدری شجاعت

اس وقت حکومت و اپوزیشن اور پوری قوم کو یکجہتی کی شدید ضرورت ہے


خبر ایجنسی September 20, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

مسلم لیگ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اگر ملک کو کوئی نقصان ہوا تو پھر سب لکیر ہی پیٹیں گے۔

انھوں نے یہ بات مسلم لیگ( ق) سندھ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ حکومت اور سیاست دان اپنے مفادات پر ملکی مفاد کو ترجیح دیں، اِدھر اْدھر کی بات نہ کریں یہ بتا کہ قافلہ کیسے لٹا والا معاملہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت و اپوزیشن اور پوری قوم کو یکجہتی کی شدید ضرورت ہے، تمام اداروں بشمول حکومت اور اپوزیشن کو ایک ہی پیج پر آنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |