امریکی صدرکا چیلنجز سے نمٹنے کیلیے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعادہ

صدر بائیڈن نے کہا دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک امریکا تعاون کو سراہتے ہیں


ویب ڈیسک September 20, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے سفارتی اسناد صدر جو بائیڈن کو پیش کر دیں،اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعادہ کرتے ہوئے پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام اورسلامتی کے لیے اہم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے صدر بائیڈن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔صدربائیڈن نے امریکا اورپاکستان کے درمیان مضبوط پارٹنرشپ کو دنیا بھر کے لوگوں کی سیکیورٹی کے لئے اہم قرار دیا۔

صدر بائیڈن نے کہا دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک امریکا تعاون کو سراہتے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

امریکا دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہے۔اس کے جواب میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک امریکا اقتصادی شراکت داری ہماری ترجیح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں