فوجی افسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

یہ معاملہ اب 2 رکنی بینچ کے پاس زیر سماعت ہے اور اپیل میں اس کا فیصلہ کیا جائے گا


Numainda Express September 20, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

لاہور ہائیکورٹ نے حاضر سروس فوجی افسر کی چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے قانون میں ترمیم کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

جسٹس فیصل زمان نے نشاندہی کی کہ یہ معاملہ اب 2 رکنی بینچ کے پاس زیر سماعت ہے اور اپیل میں اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔

درخواست گزار اشبا کامران کے وکیل نے دلائل دیے کہ نگران حکومت کو سیکشن 7 میں ترمیم کا اختیار نہیں تھا، عدالت نے قرار دیا کہ عدالت پہلے ہی اس معاملے پر بڑا ریلیف دے چکی ہے، پھر یہ درخواست کیوں دائر کی گئی۔

درخواست میں سیکشن 7 کو چیلنج نہیں کیا گیا، عدالت نے بھارتی خاتون کی بچوں کی بازیابی کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو حکم دیا ہے کہ وہ 27 ستمبر کو بچوں کو عدالت میں پیش کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |