- سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر18ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل
- ایف بی آر تنظیم نو،ممبرزآئی ٹی و ڈیجیٹل اقدامات کے عہدے ضم
- حکومت کا کمرشل بینک سے مہنگا قرض نہ لینے کا فیصلہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک گورنر ہاؤس کراچی میں آج لیکچر دیں گے
- حماس نے تل ابیب میں 7 صیہونیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق
- آئی سی سی: سری لنکن اسپنر پر ایک سال کی پابندی عائد
- سی آئی اے کی چین، ایران، شمالی کوریا میں مخبروں کی آن لائن بھرتی کی مہم شروع
- سری لنکا سے شکست پر ٹم ساؤتھی نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کپتانی سے مستعفی
- وفاقی جامعہ اردو، اساتذہ و ملازمین کے احتجاج کا دائرہ وسیع
- ڈیرہ مراد جمالی جیل کے قریب قیدیوں کی وین پر فائرنگ سے 1 جاں بحق، 5 زخمی
- بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا
- آئینی ترمیم کیلیے حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، بلاول بھٹو
- پرتگال کے دارالحکومت میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک
- سپارکو نے گلگت بلتستان میں پہلے خلائی ایپلیکیشن اور ریسرچ سینٹر کا افتتاح کردیا
- حلوے کے ڈبوں میں 10 کلو آئس اور ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- قومی ایئرلائن نے ترکیہ کے لیے فلائٹ آپریشن 13 اکتوبر تک عارضی طور پر معطل کر دیا
- کراچی؛ جناح اسپتال میں او پی ڈی کمپلیکس کے قریب خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد
- ویمنز ورلڈ کپ: پہلی بار آئی سی سی ٹورنامنٹ میں اسمارٹ ری پلے سسٹم استعمال ہوگا
- کچھ لوگ مجھے پی ٹی آئی کا چیئرمین نہیں دیکھنا چاہتے، بیرسٹر گوہر
ہندوانتہاپسند پارٹی نے فواد خان کے بھارتی فینز کو غدار قرار دے دیا
ممبئی: ہندو انتہاپسندوں نے پاکستان کی کامیاب ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز رکوانے کی دھمکی دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہاپسند جماعت نو نریمان سینا نے دھمکی دی ہے کہ بھارت میں پاکستانی فلموں کو ریلیز نہیں ہونے دیا جائے گا اور پاکستانی اداکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
نونریمان سینا کے رہنما امیا کوپکر نے دھمکی آمیز بیان میں کہا کہ اداکار فواد خان کوپسند کرنے والے بھارتی غدار ہیں۔ بھارتی فلم کمپنی کا پاکستانی فلم بھارت میں ریلیز کرنے کا اعلان اشتعال انگیز ہے۔ ہمارے رہنما راج ٹھاکرے کا حکم ہے کہ پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت میں ریلیز نہ ہونے دیا جائے اور ہم ان کے حکم پر عمل کریں گے۔راج ٹھاکرے پاکستان اور مسلمان دشمن بال ٹھاکرے کا بھتیجا ہے۔
فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کی اسٹار کاسٹ پر مشتمل پاکستان کی کامیاب ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 2 اکتوبر سے بھارتی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فواد خان کی 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 1979 میں ریلیز ہونے والی ہٹ فلم مولاجٹ کا ری میک ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔