گھر کے سامنے کچرا پھینکنے پر شکایت کیوں کی فائرنگ سے نوجوان قتل

مکان کے سامنے کچرا پڑا دیکھ کر شکایت کی تو ملزمان نے تشدد کرتے ہوئے فائرنگ کردی


ویب ڈیسک September 20, 2024
(فوٹو: فائل)

گھر کے سامنے کچرا پھینکنے پر شکایت کرنے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔


پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے اسکیم ون میں گھر کے سامنے کچرا پھینکنے کے تنازع پر نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


مقدمے کے مطابق بابر خان اور سہیل خان اسکیم ون میں اپنے زیر تعمیر مکان پر گئے، جہاں مکان کی سامنے کچرے کا ڈھیر دیکھ کر نبیل وغیرہ سے گلہ کرنے کے لیے اسکے گھر گئے۔ وہاں نبیل اور 2 نامعلوم افراد نے جھگڑا شروع کرتے ہوئے ان پر تشدد شروع کردیا۔


نبیل نے بابر خان پر فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور موقع ہی پر دم توڑ گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔


پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |