گستاخانہ فلم میکر کو قتل کرنے والے کوایک لاکھ ڈالرانعام دیاجائے گاغلام بلور

غلام احمد بلورنے کہا کہ نبی پاکﷺ کی شان میں جو گستاخی کی گئی وہ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی


ویب ڈیسک September 22, 2012
غلام احمد بلورنے کہا کہ نبی پاکﷺ کی شان میں جو گستاخی کی گئی وہ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، فوٹو : اے ایف پی

وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے گستاخانہ فلم بنانے والے کو قتل کرنےکے لئے ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

غلام احمد بلورنے صاحب ثروت لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گستاخانہ فلم بنانے والے کو قتل کرنے کے لئے مالی مدد فراہم کریں۔انہوںنے کہا کہ کسی کو قتل کرنا جرم ہے لیکن میں یہ جرم کررہا ہوں اور اس جرم کے بعد میرے اوپر اگربین الاقوامی عدالت میں کوئی مقدمہ چلے تومجھے ان کے حوالے کردیا جائے۔

غلام احمد بلورنے کہا کہ نبی پاکﷺ کی شان میں جو گستاخی کی گئی وہ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اورایسے ظالموں کو ان کےانجام تک پہنچایا جائے تو کوئی بھی ایسی گھناؤنی حرکت نہیں کرے گا۔

غلام احمد بلور نے گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ،فائرنگ اور اپنی ہی املاک کو نقصان پہنچانے کی بھی مذمت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |