اے این ایف کی 10کارروائیوں میں ڈھائی کروڑ مالیت کی منشیات برآمد

اے این ایف نے خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا


ویب ڈیسک September 20, 2024
(فوٹو: فائل)

اے این ایف نے 10 مختلف کارروائیوں میں ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 168 کلوگرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ایچ الیون اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزم سے مجموعی طور پر 700 گرام چرس برآمد کی گئی۔

سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 200 گرام چرس، 200 گرام آئس اور 150 گرام ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ سیالکوٹ میں ہی تعلیمی ادارے کے قریب رکشہ سے 8.4 کلو گرام چرس برآمد کرکے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کی نشاندہی پر شیخوپورہ میں واقع گھر سے مزید 10.8 کلو گرام افیون اور 54 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

پشاور ایئرپورٹ پر دو مختلف کارروائیوں میں بحرین اور دوحہ جانے والے مسافروں سے 2.1 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔ کراچی ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 994 گرام آئس جبکہ کراچی میں واقع کوریئر آفس میں پشاور سے بھیجے گئے پارسل سے 4.7 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ پسنی میں کوسٹل لائن کے قریب 60 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقئات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |