- "عثمان قادر کی ریٹائرمنٹ! آج میرے لیے سیاہ دن ہے"
- بچوں کے جھگڑے پر تلخ کلامی؛ لڑکی کو گھر سے نکال کر تشدد، بال کاٹ دیے
- برآمدی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کیلیے بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- کراچی؛ پولیس مقابلوں میں 5 زخمیوں سمیت 8 ڈاکو گرفتار، دستی بم اور اسلحہ برآمد
- "انٹرنیشنل کرکٹ میں اَن فٹ کھلاڑیوں کے متحمل نہیں"
- اہلِ غزہ و لبنان سے اظہار یکجہتی؛ حافظ نعیم آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- حکومت سندھ کی گرین لائن بس سروس کے آپریشنز سنبھالنے کی تیاریاں مکمل
- ظلم برداشت کرلیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو احتساب ہوگا، شوکت یوسفزئی
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور
- پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملزمان بھی عدالتوں میں پیش نہ کیے جا سکے
- اڈیالہ جیل کا قیدی مار دھاڑ چاہتا ہے، علی امین فساد پھیلانے آ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
- رضوان کپتان بنے تو نائب کون ہوگا؟
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی؛ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- قومی ٹیم کی کپتانی کیلئے مزید 3 نئے نام منظر عام پر آگئے
- آٹزم؛ بچے، والدین اور معاشرتی رویہ
- توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری
- پرامن لوگوں کو کمزور نہ سمجھیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، بیرسٹر سیف
- پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج؛ دارالحکومت کی سیکیورٹی سخت اور داخلی راستے سیل
- پنجاب؛ ناقص کارکردگی پر وزارت تعلیم کے 3 افسران معطل
- آرمی چیف سے ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
ایف بی آر کے تمام منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے تمام منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کردی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اہم معاشی اصلاحات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ محصولات میں بہتری سے عوام کو سروسز کی فراہمی اور سوشل سیکٹر میں بہتری آئے گی۔ ایف بی آر کا انفورسمنٹ کا نظام بہتربنانا وقت کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے ایف بی آر کے انفورسمینٹ نظام کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی تعریف کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اچھے ٹیکس دہندگان کو دعوت دیں اور ایف بی آر ٹرانفارمیشن پلان پر ان سے مشاورت کی جائے اور تجاویز لی جائیں۔ نجی شعبے کا فروغ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ فعال اور خوشحال نجی شعبہ ملکی معیشت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو ایف بی آر ٹرانفارمیشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر احمد ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔