پاکستان کی نمائندگی کیلئے اسرائیلی فٹبال کلب کی بڑی پیشکش ٹھکرادی

اسرائیلی کلب مقوبی حائفہ کی ساڑھے 8 لاکھ یورو کی پیشکش کی تھی


ویب ڈیسک September 20, 2024
اسرائیلی کلب مقوبی حائفہ کی ساڑھے 8 لاکھ یورو کی پیشکش کی تھی (فوٹو: انسٹاگرام)

پاکستان کی نمائندگی کی خاطر ناروے کے فٹبالر نے اسرائیلی کلب سے کھیلنے کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کے فٹبالر اولے سیئٹر نے ننیالی نسبت کے باعث پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہیں۔

گرین شرٹس کی نمائندگی کی خاطر اولے نے اسرائیلی فٹبال کلب مقوبی حائفہ کی ساڑھے 8 لاکھ یورو (یعنی پاکستان روپوں میں 26 کروڑ 43 لاکھ سے زائد) کی پیشکش کو ٹھکرایا اور موقف اپنایا کہ کسی ایسے ملک سے نہیں کھیلنا چاہتا جو بچوں اور بزرگوں کو قاتل ہو۔

مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی، کھلاڑیوں کیلیے فی 100 ڈالر انعام کا اعلان

اولے سیئٹر نے نارویجئن اخبار کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اگر مجھے 500 ملین ڈالرز کی بھی پیشکش کی جاتی، تب بھی میں اسرائیل کا کلب جوائن نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں: 5 سالوں کے دوران کِس فیڈریشن کو کتنے فنڈز جاری ہوئے، تفصیلات منظر عام پر

انہوں نے کہا کہ میرے لیے پیسے سے زیادہ اقداز معنی رکھتی ہیں، انہیں ایسے پیسے نہیں چاہیے! جو انسانیت سوز مظالم ڈھانے والا ملک دے۔

واضح رہے کہ اولے سیئٹر ماضی میں پاکستانی فٹبال ٹیم کی جرسی پہنے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |