توشہ خانہ ٹو خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

عدالت نے 16 ستمبر کو حکم دیا کہ تین دن کے اندر ضمنی رپورٹ جمع کروائی جائے، آئی او نے ابتک عمل نہیں کیا، درخواست


ویب ڈیسک September 20, 2024
(فوٹو : فائل)

اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر دلائل سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو میں اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد سے رجوع کرلیا اور دائر درخواست میں کہا ہے کہ نیب تفتیشی آفیسر نے تاحال ضمنی رپورٹ نہیں جمع کروائی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری پیش ہوئے اور کہا کہ عدالت نے 16 ستمبر کو حکم دیا تھا کہ تین دن کے اندر ضمنی رپورٹ جمع کروائی جائے، عدالت نے 16 ستمبر کو تفتیشی آفیسر کو اپنے بیان میں الزامات بیان کرنے کا کہا، تفتیشی آفیسر نے تین ایام کے اندر اپنا بیان نہیں جمع کروایا، تفتیشی آفیسر کو حکم دیا جائے وہ آج ہی بیان جمع کروائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاستی مشینری انصاف کے حصول میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے، حق آزادی کو تاخیری حربوں سے سلب کیا جا رہا ہے، درخواست ضمانت پہ تاخیری حربوں کا استعمال جوڈیشل پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔


اسپیشل جج سینٹرل تفتیشی آفیسر سے کل تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست ضمانت پہ 23 ستمبر کو دلائل سنے جائیں گے۔ بعدازاں سماعت ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں