2024

کراچی میں خاتون سمیت 2 بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار

ملزمان کراچی سے بلوچستان منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کیلیے کام کرتے ہیں، ایکسائز حکام


ویب ڈیسک September 20, 2024
گرفتار ملزمان کے قبضے سے آئس اور چرس برآمد ہوئی،ایکسائز حکام:فوٹو:فائل

کراچی میں خاتون سمیت 2 بین الصوبائی منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسائز حکام کے مطابق ایکساٸز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈسٹرکٹ کورنگی نے لانڈھی میں کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت کلثوم زوجہ محمد قاسم اور خالد علی ولد نوشیران کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کا تعلق بلوچستان سے ہے اورخاتون ملزم کی بیٹی ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی آئس کا ایک کلو کا پیکٹ اورایک کلو 250 گرام کے چرس کے 2 پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان کراچی سے بلوچستان منشیات کی سپلائی کا کام کرنے والے منظم گروہ کے لئے کام کرتے ہیں۔ گرفتار ملزمان متعدد بار جیل بھی جا چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں