جناح اسپتال میں سندھ حکومت کی مداخلت روکنے کیلیے درخواست صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو نوٹسز

جناح اسپتال کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وفاق کے سپرد کرنے کا حکم دیا جائے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی درخواست


کورٹ رپورٹر September 20, 2024
(فوٹو : فائل)

سندھ ہائی کورٹ نے جناح پوسٹ گریجویٹ سینٹر کی وفاق سے صوبے کو منتقلی سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جناح پوسٹ گریجویٹ سینٹر کی وفاق سے صوبے کو منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے وکیل نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ کے 2019ء کے حکم کے مطابق جناح اسپتال وفاق کے سپرد نہیں کیا گیا سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد بھی جناح اسپتال سندھ حکومت کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔

وکیل نے کہا کہ جے پی ایم سی پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اور ریسرچ ادارہ ہےاعلی عدالتوں کے احکامات کے برخلاف فیڈرل پبلک سروس کمیشن ملازمین پر نان کمیشنڈ آفیسرز تعینات کیے جارہے ہیں، سندھ حکومت ریٹائرڈ اور من پسند نان کمیشنڈ آفیسرز کو مختلف ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کررہی ہے، جے پی ایم سی کے اصل ملازمین کی حق تلفی کی جارہی ہے، ترقیاں روک دی گئی ہیں۔

ملازمین کے وکیل نے مزید کہا کہ جناح اسپتال میں ٹیچنگ فیکلٹی کے نام پر اوپر باڈی لانا چاہتے ہیں جناح اسپتال کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وفاق کے سپرد کرنے کا حکم دیا جائے اور جناح اسپتال میں سندھ حکومت کی مداخلت روکی جائے۔


عدالت نے سندھ حکومت، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |