بھارتی جج کے بنگلور کے مسلم اکثریتی علاقے کو پاکستان کہنے پر طوفان مچ گیا

بھارتی سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار سے رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک September 20, 2024
بھارتی سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار سے رپورٹ طلب کرلی

بھارتی ہائیکورٹ کے جج سری شنندا کے ایک کیس کے دوران ریمارکس میں بنگلور کے مسلم اکثریتی علاقے کو پاکستان کہنے پر طوفان مچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہائیکورٹ کے جج نے یہ ریمارکس مالک مکان اور کرائے دار کے درمیان جھگڑے کے ایک مقدمے کی سماعت میں دیا تھا۔

ہائی کورٹ جج کا یہ ریمارکس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور انتہاپسند ہندوتوا کے غنڈوں نے دھمکیاں دینی شروع کردیں۔ کچھ علاقوں میں مظاہرے بھی ہوئے۔

بی جے پی کے ارکان نے بھی برہمی کا اظہار کیا جس کے بعد بھارتی سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار سے رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس بھارت کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے ہدایت جاری کی ججز سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے عدالتی وقار اور قوم کے جذبات کا خیال رکھیں۔

یاد رہے کہ مودی سرکار کے سوشل میڈیا ونگ کے غنڈے قتل کی دھمکیوں سے بھی دریغ نہیں کرتے اور ان کی بدمعاشی سے سیاست دان، انسانی حقوق کے رضاکار اور شوبز شخصیات تک محفوظ نہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں