پنجگور سے کراچی جانے والی کوچ اور ٹرک میں تصادم کئی مسافر زخمی

زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا


ویب ڈیسک September 20, 2024
(فوٹو: فائل)

پنجگور سے کراچی جانے والی کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم میں کئی مسافر زخمی ہو گئے۔


پولیس کے مطابق حادثہ وندر کے قریب پیش آیا، جس میں کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 20 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے چند کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔


حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو وندر اسپتال منتقل کیا۔ زخمی ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مسافر کوچ پنجگور سے مسافروں کو لے کر کراچی جا رہی تھی۔


ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |