جعلی حکومت عوامی سمندر کا راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے بیرسٹر سیف

لاہور میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے والا ہے، جعلی حکومت کے اوسان خطا ہو جائیں گے، مشیر اطلاعات کے پی کے


ویب ڈیسک September 20, 2024
(فوٹو: فائل)

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت عوامی سمندر کا راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے۔


پی ٹی آئی کے لاہور جلسہ کے حوالے سے اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے خیبر پختون خوا سے جلسے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور قافلے کی خود قیادت کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ صوابی انٹرچینج پر پورے صوبے سے قافلے پہنچیں گے۔ صوابی سے عوام کا سمندر لاہور کی طرف رواں دواں ہوگا۔ عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا۔ لاہور کا جلسہ اسلام آباد جلسے سے بھی کئی گنا بڑا جلسہ ہوگا۔


بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صرف خیبر پختون خوا کا قافلہ دیکھ کر جعلی حکومت کے اوسان خطا ہو جائیں گے۔ کل لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے والا ہے۔ جعلی حکومت عوامی سمندر کا راستہ روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی حماقت نہ کرے۔ راج کماری مریم نواز اپنے اعصاب پر قابو رکھیں اور عوامی سمندر کے سامنے پولیس گردی کی کوشش نہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |