لاہور 10 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم بچے سے بدفعلی کے بعد دکان بند کرکے غائب ہوگیا تھا، پولیس نے گرفتار کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا

واقعے کی فوٹیج میں ملزم کو بچے کو ورغلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس

پولیس نے 10 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مخدوم آباد میں بچے کے ساتھ بدفعلی کے مرتکب ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم منیر نے مسلم کالونی مخدوم آباد میں درزی کی دکان بنا رکھی تھی ۔ ملزم 10 سالہ حسنین کو کیبل دفتر سے واپسی پر ورغلا کر اپنی دکان میں لیے گیا ۔



واقعے سے متعلق فوٹیج میں ملزم کو بچے کو ورغلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ملزم بچے سے بد فعلی کے بعد دکان بند کرکے غائب ہو گیا تھا ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے بعد اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا۔


ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بچوں اور بچیوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔


دوسری جانب چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے 10سالہ بچے سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیم کو متاثرہ بچے اور لواحقین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ناک واقعے میں متاثرہ بچے کو ہرممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

Load Next Story