ترکیہ پاکستانی سرجڑی 11 ماہ کی بچیوں کا 14 گھنٹوں پر محیط آپریشن کامیاب

جڑواں بچیاں پاکستان میں پیدا ہوئی تھیں اور ان کے والدین نے آپریشن کیلیے ترک صدر سے اپیل کی تھی


ویب ڈیسک September 20, 2024
جڑواں بچیاں پاکستان میں پیدا ہوئی تھیں اور ان کے والدین نے آپریشن کیلیے ترک صدر سے اپیل کی تھی

ترکیہ میں سر سے جڑی پاکستانی جڑواں بہنوں کو طویل آپریشن کے بعد علیحدہ کردیا گیا اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی جڑواں بہنون منال اور مرہا کا آپریشن 60 طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے کیا جو 14 گھنٹوں تک جاری رہا۔

پاکستان میں پیدا ہونے والی جڑواں بچیوں کے غریب والدین نے علاج میں مدد کے لیے ترک صدر طیب اردوان سے اپیل کی تھی۔

ترک صدر کی ہدایت پر یہ بیڑہ لندن میں مقیم معروف ماہر اطفال اور نیورو سرجن اویس جیلانی نے اُٹھایا۔

پاکستان سے جڑواں بچیاں رواں برس مئی میں انقرہ پہنچی تھیں اور جولائی میں ان کا آپریشن ہوا اور اب دونوں کی جسمانی و دماغی نشونما بالکل درست ہو رہی ہے۔

بچیوں کے والد نے ترک صدر اور لندن سے خصوصی طور پر ترکیہ آنے والے ڈاکٹر اویس جیلانی سمیت ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں