پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا اداروں نے تحویل میں لے لیا

کانسٹیبل نے مرکزی سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا، جسے گرفتار ماسٹر مائنڈ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا


ویب ڈیسک September 20, 2024
(فوٹو: فائل)

پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے تحویل میں لے لیا۔


پولیس کے مطابق پشاور پولیس لائن دھماکے میں پولیس کانسٹیبل نے مرکزی سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔ کانسٹیبل پشاور پولیس کا اہل کار ہے، جسے تحقیقاتی اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔


ذرائع کے مطابق گرفتار کانسٹیبل پولیس لائن میں بھی تعینات رہا ، جس نے مسجد تک رسائی ، پولیس لائن گیٹ میں داخلے میں معاونت دی۔


واضح رہے کہ 30 جنوری 2023ء کو پولیس لائن حملے میں 57 افراد شہید ہو گئے تھے جب کہ دھماکے میں 127 افراد زخمی ہوئے تھے۔ خود کش حملہ آور بھی پولیس وردی ہی میں پولیس لائن داخل ہوا تھا۔


پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل پولیس لائن دھماکے کے گرفتار ماسٹر مائنڈ کی نشان دہی پر کانسٹیبل کو گرفتار کیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں