برطانوی شہری برگر کو الگ کرنے کی کوشش میں چاقو لگنے سے ہلاک

57 سالہ شخص گھر میں اکیلا تھا اور اس کا ایک بازو فالج کے باعث ناکارہ تھا


ویب ڈیسک September 20, 2024
برطانیہ میں منجمد برگر کو الگ کرنے کی کوشش میں چھری لگنے سے ایک شخص ہلاک

برطانیہ میں فریزر میں رکھے منجمد برگر کو الگ کرنے کی کوشش میں 57 سالہ بیری گریفتھس اپنی ہی چھری پیٹ پر لگنے سے زخمی ہونے کے بعد انتقال کرگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کو بیری گریفتھس کی لاش ان کے کمرے سے ملی۔ پیٹ پر گہرا زخم تھا اور پورا بستر خون سے لال ہوچکا تھا۔ کمرے میں کسی اور کے موجود ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے تھے۔

پولیس پر تفتیش کے دوران یہ حیران کن انکشاف ہوا کہ مردہ شخص اپنے ہاتھوں سے پیٹ پر چھری لگنے سے ہلاک ہوا۔ زخم اتنا گہرا تھا کہ اسے کسی کو مدد کے لیے بلانے کا بھی موقع نہیں ملا۔

بیری گریفتھس چھری لگنے کے بعد بستر پر گرگیا اور کافی دیر کراہتے رہنے کے بعد زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

بیری گریفتھس فالج کے مرض میں مبتلا ہیں اور ایک بازو کو استعمال کرتے تھے اور شاید ایک بازو کو زیادہ قوت سے استعمال کرتے ہوئے چھری ان کے پیٹ پر لگ گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |