2024

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس، جلسے کی جگہ کا سگیاں، شاہ پور کانجراں ہوسکتی ہے، ذرائع


ویب ڈیسک September 20, 2024
فوٹو:فائل

ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دیے جانے اور اس کی جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔


ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ جلسے کی جگہ کا چناؤ سگیاں، شاہ پور کانجراں کیا گیا۔

یہ پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ؛ ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجازت کیلیے انٹیلیجنس سے رپورٹ مانگ لی

ذرائع کے مطابق ضلعی حکام نے جگہوں کے تعین کے لیے پولیس رپورٹ کی روشنی میں جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر کی طرف سے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کچھ دیر میں کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں