سعودی عرب میں قومی دن پر ایک ساتھ 4 چھٹیاں مل گئیں
سعودی عرب میں قومی دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے
سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں 22 اور 23 ستمبر بروز اتوار اور پیر کو قومی دن روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور ان دو دنوں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
تعطیلات کا اعلان انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے کیا۔ تعطیلات سرکاری محکموں سمیت نجی اداروں میں بھی ہوں گی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ دو روزہ ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں۔
اس طرح 20 اور 21 ستمبر کو ہفتہ وار چھٹیاں جب کہ 22 اور 23 ستمبر کو قومی دن کی تعطیلات ہونے سے مسلسل 4 چھٹیاں مل گئیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کا قومی دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔