پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

سلمان اکرم راجہ کو عمران خان کی ہدایت پر نیا سیکرٹری جنرل بنانا تھا مگر چند رہنماؤں کو ان پر تحفظات ہیں


Staff Reporter September 21, 2024
فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے خالی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 14 دن گزرجانے کے باوجود بھی پی ٹی آئی کا نیا جنرل سیکرٹری تعینات نہ ہوسکا، عمر ایوب نے 7 ستمبر کو باضابطہ طور پر جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو بانی چئیرمین کی ہدایت کے بعد سیکرٹری جنرل لگائے جانے کا امکان تھا، نئے سیکرٹری جنرل کی تعیناتی چئیرمین پی ٹی آئی کی منظوری سے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چند رہنماؤں کو سلمان اکرم راجہ کے سیکرٹری جنرل لگائے جانے پر تحفظات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں