جسی گِل کے ساتھ عمران اشرف کی پہلی انٹرنیشنل فلم کی شوٹنگ مکمل

بھارتی اداکار و گلوکار نے سوشل میڈیا پر عمران اشرف کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی ہے


ویب ڈیسک September 20, 2024
فوٹو : فیس بک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کی پہلی بین الاقوامی فلم کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔

بھارتی اداکار و گلوکار جسی گِل نے سوشل میڈیا پر عمران اشرف کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

فلم کا نام 'اینو رہنا سہنا نہیں آندا' ہے جو ایک پنجابی کامیڈی فلم ہے، جس میں دونوں اداکار مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔



فلم کی کہانی بین الاقوامی طلباء کے مسائل پر مبنی ہے اور اسے بھارتی نژاد کینیڈین روپن بال نے تحریر کیا اور ہدایت کاری کے فرائض بھی وہی انجام دے رہے ہیں۔

عمران اشرف نے بھی انسٹاگرام پر جسی گِل کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ یادگار لمحات کو یاد کیا ہے۔

مداح اس خبر کو سن کر بے حد خوش ہیں اور فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |