دنیا بھر میں آباد کشمیری آج یوم شہدا منارہے ہیں مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال
قابض انتظامیہ نےمیر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی کو نظربند جبکہ یاسین ملک اور نعیم خان کو گرفتار کرلیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں آباد کشمیری عوام آج سرینگر میں1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج یوم شہدا منارہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم شہدا کشمیر کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، قابض انتظامیہ نے سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے مختلف شہروں اور قصبوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے میرواعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہ نماؤں کو گھروں میں نظربند جبکہ یاسین ملک اور نعیم خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ سری نگر میں نقشبند صاحب کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بلاک کر دی گئی ہیں تاکہ کشمیری عوام بھارتی جارحیت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ نہ کراسکیں۔
واضح رہے کہ 1931 کو آج ہی کے دن اس وقت کے ڈوگرا حکمرانوں نے درجنوں کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔