دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کی ٹکٹس نہ ملنے پر خاتون مداح عدالت پہنچ گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بھارت کے معروف پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کو ان کی خاتون مداح نے ٹکٹ نہ ملنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ نوٹس نئی دہلی میں ہونے والے ان کے کنسرٹ ’دل لومیناٹی‘ کے ٹکٹس سے متعلق تنازع کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کی ٹکٹ 26 اکتوبر 2024 کو جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ہونے والے شو کے لیے ایک منٹ میں فروخت ہو گئی۔

خاتون مداح دھیما نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹکٹ کی فروخت کا وقت دن 1 بجے تھا لیکن منتظمین نے ایک منٹ پہلے ہی ٹکٹ فروخت کے لیے کھول دیے جس کے بعد انہیں ٹکٹ نہ مل سکا۔

مداح نے شو انتظامیہ اور دلجیت دوسانجھ پر ٹکٹ بلیک کرنے اور صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے قانونی نوٹس میں منتظمین سے اس معاملے پر جواب بھی طلب کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔