- آئینی پیکیج، پیپلز پارٹی کی ق لیگ اوراے این پی سے مشاورت
- شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، سیکیورٹی لائحہ عمل کی منظوری
- گورنر اسٹیٹ بینک کا محفوظ بینکنگ کے تسلسل پر اظہار تحفظات
- وفاق اور صوبوں میں کرپشن کیخلاف تعاون کے معاہدے پر دستخط
- ایران کے اسرائیل پرحملے، تیل کی عالمی قیمتیں بڑھ گئیں
- آئینی ترامیم سے زیادہ بڑا چیلنج شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس ہے، محمدعلی درانی
- نواز شریف کے دل کا حال میں اور آپ نہیں جانتے، محمد زبیر
- بجلی سستی کریں ورنہ تحریک برپا ہو گی، حافظ نعیم
- سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر18ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل
- ایف بی آر تنظیم نو،ممبرزآئی ٹی و ڈیجیٹل اقدامات کے عہدے ضم
- حکومت کا کمرشل بینک سے مہنگا قرض نہ لینے کا فیصلہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک گورنر ہاؤس کراچی میں آج لیکچر دیں گے
- حماس نے تل ابیب میں 7 صیہونیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق
- آئی سی سی: سری لنکن اسپنر پر ایک سال کی پابندی عائد
- سی آئی اے کی چین، ایران، شمالی کوریا میں مخبروں کی آن لائن بھرتی کی مہم شروع
- سری لنکا سے شکست پر ٹم ساؤتھی نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کپتانی سے مستعفی
- وفاقی جامعہ اردو، اساتذہ و ملازمین کے احتجاج کا دائرہ وسیع
- ڈیرہ مراد جمالی جیل کے قریب قیدیوں کی وین پر فائرنگ سے 1 جاں بحق، 5 زخمی
- بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا
سلمان خان کا بھارتی خبر رساں ایجنسی ANI کو قانونی نوٹس، معافی کا مطالبہ
ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز انٹرنیشنل (ANI) کے خلاف قانونی نوٹس جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ایک حالیہ مضمون میں ان کے بارے میں بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
یہ مضمون 4 ستمبر کو شائع ہوا تھا، جس میں وکیل امیت مشرا کے بیانات شامل تھے، جو ان دو افراد کی نمائندگی کر رہے ہیں جو سلمان خان کے گھر کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہیں۔
مضمون میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خان کا معروف مافیا ڈان داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہے۔
سلمان خان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے بنیاد الزامات ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے لگائے گئے ہیں۔
اداکار نے اپنی وکیل کی مدد سے ANI اور مشرا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 48 گھنٹوں کے اندر بڑے اخبارات میں غیر مشروط معافی شائع کریں اور اصل مضمون کو واپس لیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔